Thursday, April 25, 2024

شام میں دہشتگردی اور فوج کے حملوں میں 45 لوگ ہلاک

شام میں دہشتگردی اور فوج کے حملوں میں 45 لوگ ہلاک
November 18, 2017

دمشق (92 نیوز) شام میں دہشتگردی کی کارروائیوں اور فوج کے حملوں میں پینتالیس لوگ ہلاک ہو گئے، مرنے والوں میں اٹھارہ بچے بھی شامل ہیں۔

شامی میڈیا کے مطابق دہشتگرد تنظیم داعش نے مشرقی شہر دیر الزور میں ٹرک بم حملہ کیا۔ جس جگہ دھماکہ کیا گیا وہاں خانہ جنگی کے شکار کئی خاندان پناہ لئے ہوئے تھے۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 10 بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب شامی فوج نے دارالحکومت دمشق کے قریب مشرقی گوٹا کے علاقے میں فضائی حملہ کیا،جس میں چھ بچوں سمیت  19 عام شہری مارے گئے۔ شامی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ مشرقی گوٹا میں ایک اور فضائی حملے میں 6 افراد ہلاک ہوئے، حملے کے جواب میں دہشتگردوں نے بھی جوابی بمباری کی جس کے نتیجے میں 3 شہری مارے گئے۔