Friday, April 19, 2024

شام میں دوبارہ جنگ کا خطرہ ٹل گیا

شام میں دوبارہ جنگ کا خطرہ ٹل گیا
October 23, 2019
دمشق ( 92 نیوز) شام میں دوبارہ جنگ کا خطرہ ٹل گیا ، ترکی نے شام کے شمال مشرقی حصے میں دوبارہ فوجی آپریشن شروع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ترک وزارت خارجہ کے مطابق امریکا نے بتایا کہ مجوزہ سیف زون سے  کرد جنگجوؤں کا انخلاء مکمل ہوگیا ہے  ،روس اور ترکی  نے بھی سیف زون میں مشترکہ گشت کرنے کا اعلان کردیا۔ شام میں دوبارہ لڑائی شروع ہونے کا خطرہ ٹل گیا ،  ترک وزارت دفاع کے مطابق امریکا نے بتایا کہ کرد جنگجوؤں کا سرحدی علاقوں سے انخلا مکمل ہوچکا ہے  جس کے بعد دوبارہ عسکری کارروائی شروع کرنے کی ضرورت نہیں ، یہ فیصلہ امریکا کیساتھ ہونے والی پانچ روزہ جنگ بندی معاہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب ترک صدر طیب اردوان  نے سوچی میں روسی ہم منصب ولادمیر پیوٹن سے طویل ملاقات کی ، جس میں شام میں ترک فوجی آپریشن پر تبادلہ خیال ہوا۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں  طیب اردوان کا کہنا تھا کہ وہ ترک اور روسی فوجی دستے شام کی سرحد میں سیف زون کے مشرق اور مغرب کی جانب دس کلومیٹر تک کے علاقے میں مشترکہ گشت بھی کریں گے۔ اس موقع پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن  نے کہا ترکی کی سرحدوں کی سلامتی سے متعلق خدشات سے بخوبی آگاہ ہیں اور اس کے قومی سلامتی سے متعلق اقدامات کو  جذبہ خیر سگالی  سے دیکھتے ہیں ۔ روسی صدر نے شامی ہم منصب بشار الاسد کو فون کر کے اردوان کیساتھ ہونیوالی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا، ترجمان کریملن کے مطابق شامی صدر نے روسی صدر کا شکریہ ادا کیا  اور ان کے ترکی کے صدر کیساتھ مذاکرات میں ہونیوالے فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کی۔