Friday, March 29, 2024

شام میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی جنگی طیاروں کا حملہ ، 40 دہشت گرد ہلاک

شام میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی جنگی طیاروں کا حملہ ، 40 دہشت گرد ہلاک
November 21, 2018
بغداد (92 نیوز) شام میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی جنگی طیاروں نے حملہ کیا جس کےنتیجے میں چالیس دہشت گرد ہلاک ہو گئےحملےمیں دو عمارتوں کوبھی تباہ کردیا گیا۔ عراقی فوج کےمطابق جنگی طیاروں نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے کر کے دو عمارتوں اور اسلحے کے گوداموں کو تباہ کر دیا ہے۔ عراقی دارالحکومت بغداد سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ان حملوں میں عراقی ایئر فورس کے طیاروں نے حصہ لیا اور یہ ایک کامیاب آپریشن تھا۔ جن عمارتوں پر حملے کیے گئے اُن میں چالیس کے قریب شدت پسند موجود تھے۔