Sunday, September 8, 2024

شام میں داعش کو بڑا دھچکا، روسی فوج کی فضائی مدد سے پلمائرا کے متعدد نواحی علاقوں پر قبضہ

شام میں داعش کو بڑا دھچکا، روسی فوج کی فضائی مدد سے پلمائرا کے متعدد نواحی علاقوں پر قبضہ
March 27, 2016
شام (نائنٹی ٹو نیوز) شام نے روسی فوج کی فضائی مدد سے پلمائرا کے متعدد نواحی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے جس سے شدت پسند تنظیم داعش کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ شامی وزارتِ دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ روسی فضائیہ نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں 40 مشن بھجوائے جبکہ برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی شامی آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ فوجی مہم کے تحت شدت پسند گروپ کے قبضے سے پلمائرا پر دوبارہ قبضہ کرنے کے لیے یہ ابھی تک کی شدید ترین جنگ تھی۔ گزشتہ برس مئی میں شدت پسند گروپ نے پلمائرا پر قبضہ کر لیا تھا اور آثار قدیمہ کے مقامات کو نقصان پہنچایا تھا جس کی بین الاقوامی سطح پر مذمت کی گئی تھی۔ شامی وزارتِ دفاع کے مطابق فضائی حملوں میں شدت پسند گروپ کے 158 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور 100 سے زائد شدت پسند ہلاک ہوئے جبکہ روسی فضائی حملے کی مدد سے شامی فوج نے 13ویں صدی کے ایک محل پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔