Thursday, May 2, 2024

شام میں داعش کا روسی ائیربیس پر راکٹ حملہ ، کوئی نقصان نہ ہوا

شام میں داعش کا روسی ائیربیس پر راکٹ حملہ ، کوئی نقصان نہ ہوا
May 7, 2019
شام ( 92 نیوز) شام میں داعش نے روسی ائیر بیس خمیمیم پر راکٹ داغے لیکن مالی اورجانی  نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام میں داعش  نے خیمیم ائیر بیس پر کئی راکٹ داغے ۔روسی مصالحتی مرکز کے سربراہ میجر جنرل وکٹر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے روسی ائیربیس پر 36 راکٹس فائر کیے۔

داعش کے دہشتگرد افغانستان پہنچ رہے ہیں ، امریکا

جنرل وکٹر نے کہا کہ راکٹس ادلب کی طرف سے فائر کیے گیے جو کہ النصرا فرنٹ کے کنٹرول میں ہے۔ جنرل وکٹر نے مزید کہا کہ  دہشت گردوں کی جانب سے داغے گئے راکٹس کوخمیمیم ائیر ڈیفنس کے ذریعے نا کام بنایا گیا۔ جنرل وکٹر نے کہا کہ روسی جنگی جہازوں اور شامی توپ خانے نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔