Thursday, September 19, 2024

شام میں حکومتی فورسز کی بمباری ، 100 سے زائد افراد جاں بحق

شام میں حکومتی فورسز کی بمباری ، 100 سے زائد افراد جاں بحق
February 20, 2018

دمشق ( 92 نیوز ) شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں  حکومتی فورسز کی بمباری   سے 24 گھنٹوں میں 100سے زائد افراد جاں بحق جب کہ 470 زخمی ہو گئے  ۔ جاں بحق ہونے والوں میں 20بچے اور 14 خواتین شامل ہیں ۔

 گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شام کی  حکومتی فورسز نے  باغیوں کے زیر قبضہ علاقے مشرقی غوطہ میں شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں درجنوں عام شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

  سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد  تر تعداد  خواتین اور بچوں کی  ہے ۔زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے  ۔

دوسری جانب دوسری طرف سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ غوطہ میں  ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  فوری بمباری روکنے کا مطالبہ کیا ۔ اپنے بیان میں انتونیو گوتیرس نے کہا کہ بے گناہ شہریوں اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے سے گریز کیا جائے۔