Sunday, May 12, 2024

شام میں حکومتی فضائیہ کی بمباری ، 12افراد ہلاک

شام میں حکومتی فضائیہ کی بمباری ، 12افراد ہلاک
May 27, 2019
شام ( 92 نیوز ) شام میں حکومتی  فورسز کی جانب سے باغیوں کے زیر قبضہ  علاقوں کی صفائی کا عمل جاری ہے، حکومتی فضائیہ کی بمباری میں 12افراد ہلاک ہوگئے۔ سیرین آبزرویٹری کی ایک رپورٹ کے مطابق شامی فضائیہ نے شمال مغربی صوبہ حماکےعلاقے کفرنبودہ  اور اس کے گردونواح میں شدید بمباری کی جس کی وجہ سے نہ صرف وہاں تباہی پھیلی بلکہ بارہ افراد ہلاک اور متعددزخمی بھی ہوئے۔ رپورٹ کےمطابق باغیوں کے خلاف حالیہ حکومتی مہم کے دوران ہونےوالی یہ سب سے خوفناک بمباری تھی۔ رپورٹ کے مطابق شام کی فضائیہ کو اس کارروائی کے دوران بھی روسی ایئرفورس کی مدد حاصل تھی۔