Thursday, April 25, 2024

شام میں حکومتی طیاروں کی بمباری ، بچوں سمیت 9 شہری جاں بحق

شام میں حکومتی طیاروں کی بمباری ، بچوں سمیت 9 شہری جاں بحق
June 24, 2019
شام ( 92 نیوز) شام کے صوبہ ادلب پرحکومتی طیاروں کی بمباری سے چھ بچوں سمیت نو  شہری جاں بحق ہوگئے۔ شام کے  تنازعےپرنگاہ رکھنےوالی تنظیم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کاکہناہےکہ حکومتی طیاروں نے شمال مغربی علاقے پربمباری کی جس سے مکانات زمین بوس ہوگئے اور بچےاور خواتین اس کے ملبے تلے دب کر رہ گئے۔ آبزرویٹری کے مطابق اس فضائی کارروائی کے نتیجے میں چھ بچوں سمیت نوعام شہری لقمہ اجل بنے۔ادلب صوبےمیں یہ حملہ باغیوں کےزیرقبضہ سراقب نامی علاقے پرکیا گیا۔ اس علاقےکوشامی حکومت کی اتحادی فورسز نے اپریل سے محاصرے میں لے رکھا ہے۔