Monday, September 16, 2024

شام میں حکومتی افواج کے کیمپ پر باغیوں کا حملہ،روس کا فوجی مشیر مارا گیا،خبر ایجنسی

شام میں حکومتی افواج کے کیمپ پر باغیوں کا حملہ،روس کا فوجی مشیر مارا گیا،خبر ایجنسی
April 21, 2017
  دمشق (ویب ڈیسک )شام میں حکومتی افواج کے کیمپ پر باغیوں کے حملے میں روس کا فوجی مشیر مارا گیا۔روسی وزارت دفاع نے فوجی افسر کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ روسی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق میجر سرگی بورڈوف شامی فوج کے ایک یونٹ کو ٹریننگ فراہم کر رہے تھے۔حملے کے وقت بھی وہ اپنے کام میں مصروف تھے۔باغیوں کا حملہ شروع ہوتے ہی انہوں نے شامی فوج کی کمانڈ سنبھالی اور باغیوں سے لڑائی شروع کردی جس دوران وہ شدید زخمی ہوگئے اور بعد ازاں دوران علاج دم توڑ گئے۔ ستمبر 2015 میں روس کی شام جنگ میں مداخلت سے اب تک وہاں اس کے 28 فوجی مارے جا چکے ہیں۔