Saturday, May 18, 2024

شام میں جنگ کے دوران بچھڑے دوبھائی حج کے موقع پر مل گئے

شام میں جنگ کے دوران بچھڑے دوبھائی حج کے موقع پر مل گئے
August 19, 2018
مکہ مکرمہ ( 92 نیوز)حج بیت اللہ ایک عظیم عبادت ہے  اس میں جہاں نئے دوست بنتے ہیں وہیں بچھڑے ہوئے بھی کچھ لوگ ایک دوسرے کو مل جاتے ہیں ، ایسا ہی ایک منظر مکہ مکرمہ میں دو شامی بھائیوں کا دیکھا گیا، جو جنگ کے باعث بچھڑ گئے تھے ۔ شام کی خانہ جنگی نے جہاں ملک کو تباہی میں دھکیلا وہیں کئی خاندان بھی ایک دوسرے سے بچھڑے، کچھ ایسا ہی ہوا ان دو بھائیوں کے ساتھ لیکن ان پر قدرت کی مہربانی بھی رہی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے دونوں ایک دوسرے کی موجودگی سے بےخبر مکہ مکرمہ پہنچے، جہاں قدرت نے انہیں ایک دوسرے سے پھر سے ملا دیا۔ دونوں بھائیوں میں ایک اردن جبکہ دوسرا شام میں رہ رہا تھا، احرام میں ملبوس دونوں بھائیوں کی ملاقات پر انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے اس موقع پر انہوں نے اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔