Friday, May 17, 2024

شام میں ترک فوجی آپریشن، 6 شہری جاں بحق، 174 دہشتگرد ہلاک

شام میں ترک فوجی آپریشن، 6 شہری جاں بحق، 174 دہشتگرد ہلاک
October 11, 2019

دمشق (92 نیوز) شام میں ترکی کا ”آپریشن پیس سپرنگ “جار ی ہے، فورسزنے 174 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ کرد جنگجوئوں نے ترک سرحدی علاقوں پر راکٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں شیر خوار بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ عالمی برادری نے فوجی کارروائی پر سخت تشویش کا اظہار کر دیا۔

ترک صدر طیب اردوان کاکہنا ہے کہ کرد جنگجوئوں کےخلاف ”آپریشن پیس سپرنگ“ کا مقصد سرحدی علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنا ہے، انہوں نے یورپی ممالک کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپریشن کو قبضہ قراردیا گیا تو 36 لاکھ شامی مہاجرین یورپ بھیج دیں گے۔

ترکی کی جانب سے شام میں کرد جنگجوﺅں کیخلاف فوجی آپریشن پر عالمی برادری میں گہری تشویش پائی جاتی ہے، روس نے شام اور ترکی سے مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کردی جبکہ فرانسیسی صدر نے ترکی سے آپریشن جلد ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، فرانس نے ترک سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔