Thursday, March 28, 2024

شام میں ترک حمایت یافتہ باغیوں نے حکومتی فوج کا ہیلی کاپٹر گرادیا

شام میں ترک حمایت یافتہ باغیوں نے حکومتی فوج کا ہیلی کاپٹر گرادیا
February 12, 2020
ادلب ( 92 نیوز) شام کے صوبہ ادلب میں  ترک حمایت یافتہ باغیوں نے حکومتی فورسز کا ہیلی کاپٹر مار گرایا، روس نے دونوں  ممالک سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے ۔ خبر ایجنسی کے مطابق ترک حمایت یافتہ باغیوں نے صوبہ ادلب کے علاقے نیراب میں شامی فورسز کا ہیلی کاپٹر مار گرایا،جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزائل لگنے سے  ہیلی کاپٹر میں آگ لگ جاتی ہے اور وہ کچھ لمحے اڑان بھرنے کے بعد زمین پر آگرتا ہے ۔یہ کارروائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ترکی اور شام کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ گزشتہ روز صدر بشار الاسد کی فورسز نے شیلنگ کرکے پانچ ترک فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا ، جواب میں ترکی نے ایک سو ایک حکومتی اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔ صدر طیب اردوان  بھی کہ چکے ہیں شام کو ترک فوجیوں پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی  ، دوسری جانب کریملن نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے فوجیوں پر حملے فوری بند کرے ۔