Thursday, April 25, 2024

شامی حکومت نے جھنجھلا کر اپنے ہی شہریوں پر بیرل بم برسا دیئے، 72شہری جاں بحق ہو گئے

شامی حکومت نے جھنجھلا کر اپنے ہی شہریوں پر بیرل بم برسا دیئے، 72شہری جاں بحق ہو گئے
May 31, 2015
دمشق (ویب ڈیسک) شامی حکومت کے ہیلی کاپٹروں نے شمالی شہر حلب پر بیرل بم برسائے ہیں جس کے نتیجے میں کم از کم 72 عام شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ جنوبی مغربی صوبے ادلیب سے سرکاری فوج کی پسپائی کے بعد یہ پہلا بڑا حکومتی حملہ تھا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ادلیب صوبے کا زیادہ تر حصہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے گروہ النصرہ فرنٹ کے قبضے میں جا چکا ہے۔ اس علاقے میں حکومتی فورسز کی ناکامی اور پسپائی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ سرکاری ہیلی کاپٹروں نے قریبی صوبے حلب کے مشرق میں واقع الباب اور الشار شہروں پر بیرل بم برسائے۔ خیال رہے کہ بیرل بم دیسی ساختہ ہیں۔ یہ بم تیل کے ڈرموں میں گیس سلنڈر، پانی کی ٹینکی اور استعمال شدہ دھاتی مادے رکھ کر اور اس میں دھماکا خیز مواد بھر کر تیار کیے جاتے ہیں۔