Friday, March 29, 2024

شام میں باغیوں کا امریکی فوجی قافلے پر حملہ ، کوئی جانی نقصان نہ ہوا

شام میں باغیوں کا امریکی فوجی قافلے پر حملہ ، کوئی جانی نقصان نہ ہوا
November 4, 2019
دمشق ( 92 نیوز) شام میں باغیوں نے امریکی فوجی قافلے پر فائرنگ کر دی ، باغیوں کے حملے میں کوئی  جانی نقصان نہ ہوا ۔ روسی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی قافلہ شام  سے عراقی سرحد کی جانب جارہا تھا کہ تل تمر کے مقام پر باغیوں نے فائرنگ کردی ، واقعے میں کوئی امریکی اہلکار  ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ ترکی نے گزشتہ ماہ  کرد باغیوں کیخلاف فوجی آپریشن  کرتے ہوئے  تل تمر کا کنٹرول حاصل کیا  تھا۔