Friday, March 29, 2024

شام میں باغیوں اورحکومتی فورسزکےدرمیان جھڑپیں ،درجنوں افرادہلاک

شام میں باغیوں اورحکومتی فورسزکےدرمیان جھڑپیں ،درجنوں افرادہلاک
May 5, 2016
  حلب(ویب ڈیسک)شام کےشہرحلب میں باغیوں اورحکومتی فورسزکےدرمیان جھڑپوں میں درجنوں افرادہلاک ہوگئےہیں۔ تفصیلات کےمطابق سرکاری ٹیلی ویژن کےمطابق شامی فوج نےحلب میں امن قائم کردیاہے اورآج سےاڑتالیس گھنٹوں کےلئے شہرمیں امن ہوجائےگا۔شام میں انسانی حقوق کے نگراں ادارے کا کہنا ہےکہ باغیوں نے حکومتی اختیار کے علاقے میں پیش قدمی کی لیکن انہیں واپس دھکیل دیاگیا۔ واضح رہےکہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران حلب میں شدید ہونے والی لڑائی میں تین سو کے قریب لوگ مارے جا چکے ہیں۔شام میں فریقین کے حامیوں امریکا اور روس نے فروری کے آخر میں جنگ بندی کروائی جو اب خاتمے کے قریب پہنچ چکی ہے۔