Tuesday, April 23, 2024

شام میں انتشار پھیلانے کا ذمہ دار یورپ ہے ، بشار الاسد

شام میں انتشار پھیلانے کا ذمہ دار یورپ ہے ، بشار الاسد
December 10, 2019
دمشق ( 92 نیوز) شام کے صدر بشارالاسد کا کہنا ہے کہ شام میں انتشار پھیلانے کا ذمہ دار یورپ ہے ، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بشارالاسد نے اطالوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ تارکین وطن کا بحران یورپی ممالک کا شام میں دہشت گردی کی حمایت کرنے کی وجہ سے پیدا ہوا۔ شامی صدر نے کہا یورپی ممالک نے شام میں ہتھیار بھیجے اور بحران پیدا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ نے شامیوں کو وطن چھوڑنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شام میں دہشت گردوں کی حمایت سے دوسرے کئی مسائل جنم لیں گے۔