Monday, September 16, 2024

شام میں امن کیلئے مذاکرات آغاز کے دوسرے دن ہی تعطل کا شکار، حکومتی مذاکراتی وفد کا اپوزیشن کی شرائط ماننے سے انکار

شام میں امن کیلئے مذاکرات آغاز کے دوسرے دن ہی تعطل کا شکار، حکومتی مذاکراتی وفد کا اپوزیشن کی شرائط ماننے سے انکار
February 3, 2016
جنیوا (ویب ڈیسک) شام میں امن کیلئے مذاکرات اپنے آغاز کے دوسرے ہی دن اس وقت تعطل کا شکار ہو گئے جب حکومتی مذاکراتی وفد نے اپوزیشن کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا۔ جنیوا مذاکرات میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سٹیفن ڈا مستورا کو شامی سرکاری وفد سے ملاقات کے بعد اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیم سے ملنا تھا لیکن حکومتی وفد کے اپوزیشن کی طرف سے جنگ بندی کی پیشگی شرائط ماننے سے انکار کے بعد ملاقات منسوخ ہو گئی تاہم سرکاری وفد کا کہنا ہے کہ وہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن انہیں دیکھنا ہو گا کہ انہیں کس کے ساتھ اور کن امور پر بات کرنا ہے وہ ڈی مستورا کی دعوت پر جنیوا آئے ہیں لیکن اپوزیشن مذاکرات میں غیر پیشہ ورانہ اور غیرسفارتی رویہ اپنائے ہوئے ہے۔ شامی مذاکراتی وفد کے سربراہ بشار الجعفری کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں مذاکرات شامی گروپوں میں ہوں گے جس میں بیرونی مداخلت یا پیشگی شرائط تسلیم نہیں کی جا سکتیں جس کے بعد اپوزیشن وفد نے کہہ دیا ہے کہ وہ اس وقت تک اقوام متحدہ کے نمائندے سے بھی نہیں ملیں گے جب تک شامی فوج کے زمینی اور روس کے فضائی حملے بند نہیں ہوتے۔ اس طرح امن مذاکرات کا عمل ایک دن بھی جاری نہ رہ سکا۔