Monday, September 16, 2024

شام میں امریکی حمایت یافتہ فورسز نے منبج شہر کو داعش سے پاک کر دیا

شام میں امریکی حمایت یافتہ فورسز نے منبج شہر کو داعش سے پاک کر دیا
August 13, 2016
دمشق (ویب ڈیسک) شام میں امریکا کی حمایت یافتہ فورسز نے داعش کے زیرقبضہ شہر منبج کا مکمل کنٹرول سنبھال کر دوہزار سے زائد یرغمالی شہری بازیاب کرا لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شام کی ڈیمو کریٹک فورسز نے داعش کے آخری گروہ کو بھی منبج شہر سے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ اب منبج پر ان کا مکمل کنٹرول ہو چکا ہے۔ داعش کی جانب سے یرغمال بنائے گئے دو ہزار شہریوں کو بھی آزاد کرا لیا گیا ہے۔ داعش کی قید سے رہائی ملنے کے بعد بچوں، بوڑھوں اور خواتین کی خوشی کاکوئی ٹھکانہ نہیں تھا اور وہ منبج کی گلیوں میں جشن مناتے دکھائی دیے۔ منبج کا کنٹرول حاصل کرنے میں ڈیموکریٹک فورسز کو امریکی فضائیہ کی بھرپور مدد حاصل رہی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ منبج آپریشن اپنی تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔