Thursday, March 28, 2024

شام میں امریکی اتحادیوں کافضائی حملہ،7بچوں سمیت 52شہری جاں بحق ،حملے میں داعش کاایک بھی جنگجونہ ماراجاسکا:انسانی حقوق کی تنظیم

شام میں امریکی اتحادیوں کافضائی حملہ،7بچوں سمیت 52شہری جاں بحق ،حملے میں داعش کاایک بھی جنگجونہ ماراجاسکا:انسانی حقوق کی تنظیم
May 2, 2015
دمشق(ویب ڈیسک)شام میں امریکی اتحادیوں کے فضائی حملے میں سات بچوں سمیت  باون شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ حملے میں داعش کاایک بھی جنگجونہ ماراجاسکا۔ تفصیلات کے مطابق شامی حالات پرنظررکھنے والے ادارے سیریئن  آبزرویٹری فارہیومن رائٹس کاکہناہے کہ امریکی اتحادیوں کے فضائی حملے میں باون شہری جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوئے ہیں ،جاں بحق شہریوں میں سات بچے بھی شامل ہیں۔ اتحادی طیاروں نے یہ حملہ شام میں سرگرم ایک انتہاپسندگروپ کے ٹھکانے پرکیاتاہم اس کی زدمیں عام شہری آگئے ۔