Thursday, April 25, 2024

شام معصوم بچوں کی مقتل بن گیا ، یونیسف

شام معصوم بچوں کی مقتل بن گیا ، یونیسف
March 14, 2019
برسلز ( 92 نیوز ) یونیسف کا کہنا ہے کہ خانہ جنگی کا شکار شام معصوم بچوں کی مقتل بن گیا ہے ۔ یونیسف  کے مطابق سال 2018 میں  1106 شامی بچے جنگ کی بھینٹ چڑھے، اصل تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ یونیسف کے مطابق شام میں چائلڈ لیبر،جنسی استحصال،،نوعمری کی شادیوں میں بھی اضافہ ہوا  ہے ۔ ، برسلزمیں تیسری عالمی ڈونرز کانفرنس میں یونیسف کے مطابق گزشتہ برس کے جمع کئے گئےاعدادوشمار کے مطابق 1106بچے جنگی جنون کی بھینٹ چڑھے ،،رپورٹ کے مطابق اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ سال 2018 میں تعلیمی اداروں اور صحت کے مراکز پر262 حملے ہوئےجو اب تک کی سب سے بڑی تعدادہے۔ رپورٹ کے مطابق بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ ابھی تک تھمانہیں صرف گزشتہ چند ہفتوں میں 59بچے لقمہ اجل بنے۔ رپورٹ میں انکشاف ہواکہ شام کی نئی نسل کےہزاروں بچے مختلف پناہ گزین کیمپوں میں امداد کےمنتظرہیں ۔ سیکڑوں لاوارث اور لاپتہ ہوچکے ہیں ۔ چائلڈ لیبر،جنسی استحصال،اغوا،نفسیاتی بیماریوں اورنو عمری میں شادی جیسے واقعات میں بھی بے پناہ اضافہ ہو چکاہے۔ یونیسف نےڈونرکانفرنس سےاپیل کی کہ بچوں کےمفادات کو ترجیح دی جائے۔ ان کی حفاظت کرتے ہوئےیہ مت دیکھاجائے کہ ان کا خاندان کس فریق سےتعلق رکھتاہے۔