Tuesday, April 23, 2024

اقوام متحدہ نے شامی شہریوں کو پانی کی بندش جنگی جرم قراردیدیا

اقوام متحدہ نے شامی شہریوں کو پانی کی بندش جنگی جرم قراردیدیا
January 7, 2017

دمشق (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے شام کے دارالحکومت دمشق میں لاکھوں شہریوں کو پانی سے محروم کرنے کے اقدام کو”جنگی جرم“ قرار دیا ہے۔

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے اقوام متحدہ ادارے یواین ایکشن گروپ کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ سمجھنا مشکل ہے کہ دمشق میں پانی کس نے بند کیا۔

اقوام متحدہ کے مطابق پندرہ روز سے دمشق میں جاری پانی کے بحران سے دارالحکومت اور مضافات میں چالیس لاکھ افراد کو پانی کی سہولت میسر نہیں۔