Monday, September 16, 2024

شام : شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے‘ اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی اپیل

شام : شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے‘ اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی اپیل
August 10, 2016
دمشق (ویب ڈیسک) اقوامِ متحدہ نے کہا ہے حلب میں خانہ جنگی کے باعث بیس لاکھ افراد زندگی کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ عالمی ادارے نے شام کے شہر حلب میں پانی اور بجلی کے نظام کی مرمت اور بحالی کے لیے فوری طور پر جنگ بندی کی اپیل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ شامی شہر حلب میں اگر فوری طور پر پانی کی فراہمی بحال نہ ہوئی تو وہاں موجود بچے آلودہ پانی اور گرمی کے باعث بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔ حلب میں ان دنوں شدید گرمی ہے اور جمعہ کو شہرکا درجہ حرارت چالیس ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔ شہرمیں پچھلے کچھ دنوں سے حکومت اور باغی گروہوں کے درمیان جنگ میں شدت آئی ہے۔ ڈھائی لاکھ افراد باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کو باغیوں نے شہر کے مغرب سے حکومتی راستے کو بند کر دیا تھا جس کے بعد شہرپر حکومتی فوج کی جانب سے گولہ باری میں اضافہ ہوگیا ہے۔