Wednesday, April 24, 2024

شام سے فوجیوں کے انخلا کی کوئی حتمی تاریخ نہیں ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ

شام سے فوجیوں کے انخلا کی کوئی حتمی تاریخ نہیں ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ
January 3, 2019
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے فوجی انخلا کے معاملے پر ٹال مٹول شروع کر دی۔ انہوں نے کہا کہ شام سے فوجیوں کے انخلا کی کوئی حتمی تاریخ نہیں ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فوجیوں کے انخلا کو ایک مدت لگے گی۔ شام میں موجود کردملیشیا افواج کو تحفظ مہیا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ فوجیوں کے انخلا کے لئے کبھی بھی 4 ماہ کی مدت نہیں دی۔ دوسری جانب شامی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کرد ملیشیا نے سرحدی شہر منبج سے انخلا شروع کر دیا۔ کرد باغیوں نے شامی حکومت سے ممکنہ ترک حملے کیخلاف مدد کی اپیل کی تھی۔