Friday, May 10, 2024

شام سے داعش کا صفایا کر دیا گیا ، امریکی صدر

شام سے داعش کا صفایا کر دیا گیا ، امریکی صدر
February 7, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر شام سے داعش کا صفایا کرنے  کے دعوے کو دہرا دیا ۔ داعش کے خاتمے کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ داعش کے جو ٹھکانے رہ گئے ہیں وہاں موجود دہشتگردوں کو چن چن کر ماریں گے ۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  ماضی میں داعش نے انٹرنیٹ کے ذریعے اپنا نظریہ پھیلایا جسے اب اسکی اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف ملکر  جدوجہد کرنی چاہئے۔ خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ہفتے شام میں داعش کی شکست کاممکنہ اعلان کریں گے ۔