Friday, April 26, 2024

شام سے امریکی فوجیوں کا انخلاء شرائط پوری ہونے پر ہے ، جان بولٹن

شام سے امریکی فوجیوں کا انخلاء شرائط پوری ہونے پر ہے ، جان بولٹن
January 7, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکا نے  شام سے متعلق یوٹرن  لے لیا ، قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کہتے ہیں شام سے امریکی فوجیوں کا انخلاء شرائط کے پورا ہونے پر ہے  ، چاہتے ہیں نام نہاد دولت اسلامیہ کی باقیات کو بھی شکست دی جائے اور ترکی شمالی شام میں کردوں کی حفاظت کی یقین دہانی کرائے۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے تل ابیب میں  اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی ،جس میں انکا کہنا تھا کہ شام سے امریکی افواج کے انخلا سے قبل داعش کی شکست یقینی بناکر جائیں گے۔ داعش کے خلاف جنگ کرنے والے دوستوں کی مدد جاری رکھیں گے۔ جان بولٹن نے کہا کہ ترکی کو ہر صورت شام میں ہمارے کرد اتحادیوں کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا،انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم کو یقین دہانی کرائی کہ داعش کو کسی صورت اسرائیل کی سلامتی کیلئے خطرہ نہیں بننے دیں گے ۔