Thursday, April 25, 2024

شام : دوشہروں میں متعدد دھماکے، 150سے زائد ہلاکتیں

شام : دوشہروں میں متعدد دھماکے، 150سے زائد ہلاکتیں
May 24, 2016
دمشق(ویب ڈٰیسک)شام کے دو شہروں میں ہونےوالے متعدد دھماکوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعدادایک سوپچاس ہوگئی  دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسندتنظیم داعش نے قبول کرلی۔ تفصیلات کےمطابق  شامی شہر طرطوس اور جبلہ میں ہونے والے دھماکوں میں سے کئی خودکش حملے تھے۔سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکوں میں بس اسٹیشنوں اور ایک اسپتال کو بھی ہدف بنایا گیا۔ طرطوس دھماکوں  میں   ساٹھ سے زائد افراد ہلاک اور  پچاس کے قریب زخمی ہو ئےجبکہ جبلہ دھماکوں میں بھی ستر کے قریب افراد جاں بحق ہوئے، دونوں شہروں کوبشارالاسدحکومت کاگڑھ سمجھاجاتاہے دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔