Friday, March 29, 2024

شام: دمشق بم دھماکوں میں جاں بحق زائرین کی تعداد 74 ہو گئی

شام: دمشق بم دھماکوں میں جاں بحق زائرین کی تعداد 74 ہو گئی
March 13, 2017

دمشق (ویب ڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک قبرستان کے قریب ہونے والے دو بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے زائرین کی تعداد چوہتر تک جا پہنچی ہے۔ انسانی حقوق کی برطانوی تنظیم سیرئین آبزرویٹری کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر زائرین کا تعلق عراق سے ہے۔

بم مزار کے قریب باب الصغیر کے قبرستان میں نصب کیے گئے تھے۔ دوسرا دھماکا پہلا بم پھٹنے کے پندرہ منٹ بعد ہوا جب لوگ متاثرین کی مدد کے لیے جمع تھے جس کی وجہ سے جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔ ادھر القاعدہ سے وابستہ ایک دھڑے نے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔