Sunday, September 8, 2024

شام : داعش نےروسی فوجی ہیلی کاپٹر مارگرایا، 2 پائلٹ ہلاک

شام : داعش نےروسی فوجی ہیلی کاپٹر مارگرایا، 2 پائلٹ ہلاک
July 10, 2016
پلمیرا(ویب ڈیسک)شام میں داعش کے شدت پسندوں نےروسی فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق روسی وزارت دفاع کےمطابق روس کا ایم آئی ٹوئنٹی فائیو ہیلی کاپٹر داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کیلئے جا رہا تھا کہ شام کے قدیم شہرپلمیرا میں داعش کے شدت پسندوں نے اسے زمین سے نشانہ بنایا  جس کےباعث ہیلی کاپٹرتباہ ہوکر زمین پر جا گرا اور ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔