Friday, March 29, 2024

شام حکومت نے جنگ کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کئے : اقوام متحدہ

شام حکومت نے جنگ کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کئے : اقوام متحدہ
August 25, 2016
جنیوا (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق شامی حکومت نے جنگ کے دوران دو بار کیمیائی ہتھیار استعمال کئے جبکہ داعش نے لڑائی کے دوران مسٹرد گیس استعمال کی۔ تفصیلات کے مطابق شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران مہلک کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے پر اس کا الزام لگاتی رہی ہیں۔ اسی حوالے سے اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ منظر عام پر آئی ہے جس کے مطابق جنگ کے دوران داعش نے مسٹرڈ گیس کا استعمال کیا جبکہ شامی حکومت کی جانب سے دوران جنگ دو بار کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مشترکہ تحقیقاتی میکانزم کے تحت تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی جس کا مقصد دوہزار چودہ اور پندرہ کے درمیانی عرصے میں شام کے بعض دیہات میں مبینہ کیمیائی گیس کے حملوں کے ذمہ داروں کا تعین کرنا تھا۔