Monday, September 16, 2024

شام : حضرت زینبؓ کے مزار کے قریب یکے بعد دیگرے تین دھماکے 45افراد جاں بحق

شام : حضرت زینبؓ کے مزار کے قریب یکے بعد دیگرے تین دھماکے 45افراد جاں بحق
January 31, 2016
دمشق(ویب ڈیسک)شام میں تین بم دھماکوں میں پینتالیس افرادجاں بحق اورایک سودس زخمی ہوگئےدھماکوں  میں اموات کے بڑھنے کاخدشہ ہے جبکہ جنیوامذاکرات میں شامی حزب اختلاف نے ملک میں عارضی حکومت کے قیام کامطالبہ کردیاہے۔ تفصیلات کےمطابق شام میں بڑی دہشت گردانہ کارروائی نے کئی زندگیوں کے چراغ گل کردئیے دارالحکومت دمشق میں اتوارکے روز حضرت زینبؓ کے مزارکے قریب کاربم دھماکاہوا،جس کے بعد دویکے بعد دیگرخودکش بم دھماکے بھی  ہوئے۔عرب میڈیاکے مطابق  ان دھماکوں کے نتیجے میں پینتالیس افراد جاں بحق ہو گئے ہیں حملوں کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے  وقوعہ پرپہنچ گئیں اورزخمیوں کوقریبی اسپتال منتقل کردیا۔ ادھرجنیوامیں اقوام متحدہ کے نمائندے،شامی حزب اختلاف اور بشار الاسد کے نمائندے شام کے مسئلے  کے حل کے  لئےسرجوڑ کربیٹھ گئے ہیں،عرب میڈیانے دعویٰ کیاہے کہ شامی اپوزیشن نے عارضی حکومت کے قیام کامطالبہ کیاہے۔