Friday, March 29, 2024

شام : بم دھماکے اور خودکش حملے میں 44 عراقی شہری جاں بحق

شام : بم دھماکے اور خودکش حملے میں 44 عراقی شہری جاں بحق
March 11, 2017
  دمشق (ویب ڈیسک)شام کے دارالحکومت  دمشق میں ہونے والے بم دھماکے اور خود کش حملے میں 44عراقی شہری جاں بحق جبکہ 120افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔شامی وزیرِ داخلہ میجر جنرل ابراہیم الشار کا کہنا ہےحملے میں مختلف قومیتوں کے عرب زائرین کونشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کےمطابق  شام کا دارالحکومت دمشق ایک بار پر دھماکوں سے گونج اٹھا دہشت گردوں نے باب الصغیر نامی قبرستان کے باہر موجود ان درجنوں زائرین کو نشانہ بنایاگیا جو مختلف ممالک سے مزارات کی زیارت کیلئے وہاں آئے ہوئے تھے۔ برطانیہ سے شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے نے کہا ہے کہ جیسے ہی بسیں جائے حادثہ سے گزریں پہلے سڑک کنارے نصب بم پھٹا اور بعد میں خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیاتاہم ابھی تک کسہی دہشت گرد گروپ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔