Monday, September 16, 2024

شام : بس قافلے پر خودکش حملےمیں 100 افراد جاں بحق

شام : بس قافلے پر خودکش حملےمیں 100 افراد جاں بحق
April 15, 2017
دمشق (ویب ڈیسک)شام کے تباہ حال شہر میں واپس لوٹنے والے شہریوں کے بس قافلے پر خودکش حملے میں 100افراد جاں بحق ہو گئےادھر شامی لڑاکا طیاروں نے دیرا کے علاقے میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں ایک خاتون ہلاک جبکہ گیارہ افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق شام کے شہر حلب میں کچھ امن ہوا تو شہریوں نے اپنے گھروں کو لوٹنا شروع کیا لیکن ان شہریوں کو بھی راستے میں نشانہ بنایا جا رہا ہے حلب کے شہریوں کی بسوں کا قافلہ جب راشدین کے علاقے سے گزر رہاتھا اس دوران بسوں کے قریب ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیاجس کے بعد بسوں میں آگ لگ گئی۔ انسانی حقوق کی تنظیم سیرئین آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں ایک سو تیس افراد زخمی ہوئےہیں  ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ادھر شامی لڑاکا طیاروں نے باغیوں کے زیر قبضہ علاقے دیرہ اور ہارستا پر بم برسا دئیےشامی فضائیہ کی بمباری سے ایک خاتون ہلاک ہو گئی جبکہ گیارہ افراد زخمی ہو گئے بمباری کے بعد آسمان پر دھوئیں کے بادل چھا گئے۔