Thursday, March 28, 2024

شام : بدترین خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے اپوزیشن نے سفارشات پیش کر دیں

شام : بدترین خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے اپوزیشن نے سفارشات پیش کر دیں
September 8, 2016
دمشق (ویب ڈیسک) شام میں حزبِ اختلاف کے مرکزی سیاسی دھڑے نے ملک میں پانچ برس سے زائد عرصے سے جاری خانہ جنگی ختم کرنے کے لیے تفصیلی سفارشات پیش کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور مغربی ممالک کی حمایت یافتہ مذاکراتی کمیٹی ایچ این سی کے رابطہ کار ریاض حجاب نے لندن میں ”وژن وار سیریا“ نامی منصوبہ پیش کیا۔ اس کے اہم نکات یہ ہیں حزبِ اختلاف اور حکومتی نمائندوں کے درمیان جنیوا اعلامیے کے تحت چھ ماہ تک مذاکرات ہوں گے۔ طرفین عارضی جنگ بندی کا اعلان کریں گے‘ محاصرے اٹھا دیں گے اور قیدیوں کو رہا کر دیں گے۔ اس کے بعد ڈیڑھ برس کا عبوری دور شروع ہو گا جس کے آغاز پر صدر بشار الاسد اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ اس مرحلے کے دوران ایک نیا آئین تشکیل دیا جائے گا اور اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں انتخابات منعقد کروائے جائیں گے۔ تاہم شامی نائب وزیرخارجہ فیصل مقداد نے صدر بشار الاسد کے عہدہ چھوڑنے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔