Thursday, March 28, 2024

شام: ایمن الظواہری کا نائب ڈرون حملے میں مارا گیا

شام: ایمن الظواہری کا نائب ڈرون حملے میں مارا گیا
February 27, 2017

حمص (ویب ڈیسک) شام کے صوبے حمص کے ضلع الویر پر روسی اور شامی طیاروں کی بمباری جاری ہے، فضائی حملوں میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شام کے صوبے حمص کے ضلع الویر پر روسی اور شامی طیاروں نے پھر بمباری کی ہے جس سے کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

انسانی حقوق کی برطانوی تنظیم سیرئین آبزرویٹری کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے ڈوما میں بھی جھڑپوں کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ادھر القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کا نائب احمد حسن ابوالخیر المصری ڈرون حملے میں ماراگیا۔