Monday, May 13, 2024

شام اور عراق میں داعش کے ہزاروں جنگجو موجود ہیں ، امریکی انٹیلی جنس چیف

شام اور عراق میں داعش کے ہزاروں جنگجو موجود ہیں ، امریکی انٹیلی جنس چیف
January 30, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) شام اور عراق میں  جنگجوؤں سے متعلق امریکی انٹیلی جنس چیف نے صدر ٹرمپ کے موقف کی مکمل نفی کر دی ۔ ڈینیل کوٹس کا کہنا تھا کہ شام اور عراق میں اب بھی داعش کے ہزاروں جنگجو موجود ہیں ۔ خبرایجنسی کے مطابق امریکی انٹیلی جنس چیف ڈینیل کوٹس نے عالمی خطرات کی سالانہ رپورٹ کانگریس میں پیش کردی ، اس رپورٹ میں ڈائریکٹرنیشنل انٹیلی جنس ڈینیل کوٹس کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کا ایٹمی پروگرام مکمل بندہونےکاامکان نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ   یہ شمالی کوریا کی حکومت کی بقا کیلئے  اہم ہے، ایران ایٹمی ہتھیاربنانےکی کوشش نہیں کررہا ۔  ڈائریکٹرنیشنل انٹیلی جنس نے بتایا کہ داعش کی دنیابھرمیں8شاخیں اوردرجنوں نیٹ ورک موجودہیں  جبکہ صدرڈونلڈٹرمپ نےشام سےفوجی انخلاکاجوازبھی داعش کاخاتمہ قراردیاتھا۔