Friday, March 29, 2024

شاعری کی نئی جہتیں روشناس کرانے والے شاعر منیر نیازی کو رخصت ہوئے 15 برس بیت گئے

شاعری کی نئی جہتیں روشناس کرانے والے شاعر منیر نیازی کو رخصت ہوئے 15 برس بیت گئے
December 26, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) منفرد اسلوب اور شاعری کی نئی جہتیں روشناس کرانے والے شاعر منیر نیازی کو دنیا سے رخصت ہوئے 15 برس بیت گئے۔

منیر نیازی کی شاعری میں ملال کی سی کیفیت ملتی ہے۔ شاید اس کی ایک وجہ ان کی زندگی سے جڑے مصائب و الم ہیں۔ ان کے یہاں حُسن کا ڈر اور خوف کی علامت میں ڈھل جانا یا دہشت ناک منظر میں تبدیل ہو جانا بعض اہم نفسیاتی کیفیات کی سمت بھی اشارہ ہے۔ ایسا نہیں کہ وہ یورش آلام کے سامنے ہتھیار ڈال دینے ہی میں عافیت سمجھتا ہے لیکن کچھ نہ کر سکنے کا غم زیادہ شدت سے محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے فلمی نغمے بھی لکھے جن میں کچھ بہت مقبول ہوئے۔ منیر نیازی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

اردو شاعری کی تیرہ، پنجابی کی تین اور انگریزی کی دو تصانیف کے خالق منیر نیازی لاہور میں مختصر علالت کے بعد چھبیس دسمبر دو ہزار چھ کو خالق حقیقی سے جا ملے۔