Saturday, April 27, 2024

شاعر ناصر کاظمی کا شمار اردو کے صف اول کے شعرا میں ہوتا ہے

شاعر ناصر کاظمی کا شمار اردو کے صف اول کے شعرا میں ہوتا ہے
December 8, 2018
لاہور (92 نیوز) صاحب طرز شاعر ناصر کاظمی کا شمار اردو کے صف اول کے شعراء میں ہوتا ہے۔ اچھوتے گیتوں ، غزلوں کے خالق اردو زبان کے مایہ ناز شاعر ناصر کاظمی زندہ ہوتے تو زندگی کی ترانوے بہاریں دیکھ چکے ہوتے۔ صاحب طرز شاعر ناصر کاظمی  آٹھ دسمبر انیس سو پچیس میں انبالہ میں پیدا ہوئے۔ پہلا شعری مجموعہ برگ انیس سو چوون میں شائع ہوا۔ ناصر کاظمی نے کئی شہرہ آفاق گیت لکھے اور برصغیر کے کئی گلوکاروں کو اپنے لکھے ہوئے گیتوں سے امر کر دیا۔ ناصر کاظمی کی شاعری میں جہاں رومانوی خوشی اور امید کے پہلو نظر آتے ہیں  وہیں درد اور اداسی جیسے جذبات بھی نمایاں ہیں۔ خوشی اور غمی کے جذبات کو شاعری کے سانچے میں ڈھالنے والے اس شاعر کی شاعری اردو ادب کا قیمتی اثاثہ ہے۔