Sunday, May 19, 2024

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا ایک سو اکتالیسواں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا ایک سو اکتالیسواں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
November 9, 2018
لاہور (92 نیوز) شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کےایک سو اکتالیسویں یوم پیدائش پر مزار اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈرلاہور کموڈور نعمت اللہ نےحاضری دی اور پریڈ کا معائنہ کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ پاک رینجرزنے گارڈز کے فرائض پاکستان نیوی  کے سپرد کئے، بینڈ کی دھنوں پر مخصوص انداز سے چلتے ہوئے پاکستان نیوی کے دستے نے مزار اقبال پر پوزیشن سنبھالی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھول چڑھائےاور فاتحہ خوانی کی، وزیراعلیٰ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔ اعزازی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کے مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈر لاہورکموڈور نعمت اللہ تھے۔ انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا، مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کے بعدتاثرات بھی قلمبند کئے۔ ڈی جی رینجرز پنجاب ثاقب محمود ملک بھی شاعر مشرق کے مزار پر پہنچے،مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، گارڈز کی تبدیلی کے بعد اسٹیشن کمانڈر نیوی لاہور چیف آف دی نیول سٹاف اور پاکستان نیوی کے آفیسرز کی جانب سے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔