Monday, September 16, 2024

شاعر مشرق علامہ اقبال کی 79 ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی گئی  

شاعر مشرق علامہ اقبال کی 79 ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی گئی  
April 21, 2017
  لاہور(92نیوز)شاعر مشرق علامہ اقبال کی اناسی ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی گئی تفصیلات کےمطابق کشمیر سے ہجرت کرکے سیالکوٹ میں آباد ہونے والے شیخ خاندان کے گھر، نو نومبر اٹھارہ سو ستتر کو جس بچے نے جنم لیا، اس نے خطے میں سیکڑوں برس سے محکوم مسلمانوں کو آزاد زندگی کا تصور بخشا۔ علامہ اقبال شاعر ہی نہیں مصنف، قانون دان، سیاستدان، استاد، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی  پہلی شخصیت تھے۔ علامہ اقبال اقوام عالم میں احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ ان کی علمی ادبی خدمات کے اعتراف میں برطانیہ سرکار نے انہیں سر کا خطاب دیا مگر یہ علامہ اقبال ہی تھے جنہوں نے تاج برطانیہ کے خلاف قوم کو متحرک کیا اور انیس سو تیس میں آزاد مسلم ریاست کا ٹھوس اور غیر مبہم خاکہ پیش کیا۔ قوم کو خودی کا فلسفہ دینے اقبال نے اگست انیس سو آٹھ کو لاہورمیں سکونت اختیار کی اوراکیس اپریل انیس سو اڑتیس کو اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔ حکومت پاکستان نے ان کی رہائشگاہ کو اقبال میوزیم قرار دے کر قومی شاعر کے زیر استعمال اشیاء کو محفوظ کر لیا آپ کا مزار بادشاہی مسجد کے مرکزی دروازے کے ساتھ ہے۔