Friday, April 19, 2024

شاعر مرزا غالب کی ایک سوپچاسویں برسی آج منائی جاری ہے

شاعر مرزا غالب کی ایک سوپچاسویں برسی آج منائی جاری ہے
February 15, 2019
 لاہور (92 نیوز) سخن وری کے مہتاب اور لازوال شاعر مرزا غالب کی ایک سوپچاسویں  برسی آج منائی جاری ہے۔ کسے پتا تھا کہ ستائیس دسمبر سترہ سوستانوے میں پیدا ہونے والے اسد اللہ بیگ اس قدر نام کمائیں گےکہ ان کی لکھی شاعری رہتی دنیا تک زبان زد عام ہو جائے گی اور لوگ ان کو مرزا غالب کے نام سے جانیں گے۔ غالب اردو کے عظیم شاعر تھے، ان کی شاعری زندگی کی کشمکش کی پروردہ ہے ، اسی لئے ان کی شاعری میں جو رنج و الم ملتا ہے اور جس تنہائی، محرومی، ویرانی اور ناامیدی کی جھلک ملتی ہے، وہ صرف ذاتی حالات کا عکس نہیں بلکہ اپنے عہد، سماج اور ماحول کی آئینہ دار ہے۔ مرزا غالب آخری عمر میں بیمار رہنے لگے اور پندرہ فروری اٹھارہ سوانہتر کو خالق حقیقی سے جا ملے مگر اردو شاعری کو نئے رجحانات سے روشناس کرانے والے یہ شاعر اردو ادب میں ہمیشہ غالب رہیں گے۔