Friday, March 29, 2024

شاعر قتیل شفائی کو دنیا سے رخصت ہوئے 20 برس بیت گئے

شاعر قتیل شفائی کو دنیا سے رخصت ہوئے 20 برس بیت گئے
July 11, 2021

لاہور (92 نیوز) غزل میں یکتا مقام کے حامل شاعر قتیل شفائی کو دنیا سے رخصت ہوئے 20 برس بیت گئے، غزلوں، نظموں اور گیتوں کے خالق کی زندگی پر دیکھتے ہیں۔

چوروں کا احتساب نہ اب تک ہوا قتیل۔۔۔۔ جو ہاتھ بے قصور تھا وہ ہاتھ کٹ گیا

چوبیس دسمبر انیس سوانیس کو ہری پور ہزارہ میں پیدا ہونے والے اورنگزیب خان اردو ادب کے قتیل شفائی ہیں۔ سادگی اور عام فہم زبان کی وجہ سے ان کی شاعری بہت مقبول ہوئی۔ فلموں کےلئے اڑھائی ہزار سے زائد نغمے تحریر کئے مگر ان کی پہچان غزل رہی۔

قتیل شفائی کو بچپن میں اپنے والد کی وفات کے بعد تعلیم ادھوری چھوڑ کر راولپنڈی منتقل ہونا پڑا، اس کے بعد وہ انیس سوسینتالیس میں لاہور آگئے۔ فلم تیری یاد سے نغمہ نگاری شروع کی جسے بہت پزیرائی حاصل ہوئی۔

شاعری کی اٹھارہ کتابوں کے خالق قتیل شفائی کی ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومت نے انہیں انیس سوچورانوے میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا، قتیل شفائی گیارہ جولائی دوہزارایک کو اپنے پیاروں کو سوگوار چھوڑ گئے۔