Saturday, April 20, 2024

شاعر، ادیب اور صحافی احمد ندیم قاسمی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے بارہ برس بیت گئے

شاعر، ادیب اور صحافی احمد ندیم قاسمی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے بارہ برس بیت گئے
July 10, 2018
لاہور (92 نیوز) ’’ ریت سے بت نہ بنا اے مرے اچھے فنکار‘‘کے تخلیق کارنامور شاعر، ادیب اور صحافی احمد ندیم قاسمی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے بارہ برس بیت گئے۔ ہمہ جہت ادبی شخصیت احمد ندیم قاسمی کی تصانیف کا دائرہ ہر صنف  تک پھیلا ہوا ہے۔احمد ندیم قاسمی کا اصل نام احمد شاہ تھا ، وہ بیس نومبر1916کو انگہ ضلع خوشاب میں  پیداہوئے۔ ادبی رسالوں کے ساتھ ساتھ وہ صحافت سے بھی وابستہ رہے۔ بتیس سال لاہو رمیں ادبی ادارہ مجلس ترقی ادب کے ڈائریکٹر بھی رہے۔ احمد ندیم قاسمی کا شمار انجمن ترقی پسند مصنّفین کے بانیوں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے کئی مرتبہ قید و بند کی صعوبت بھی برداشت کی۔ترقی پسند اردو اخبار ’امروز‘ روزنامہ جنگ اور روزنامہ حریت میں کالم لکھتے رہے۔ حکومت نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی ، ستارہ امتیاز اور نشان امتیاز سے نوازا جبکہ  پاکستان رائٹرز گلڈ نے انہیں تین مرتبہ آدم جی ادبی انعام عطا کیا تھا۔ احمد ندیم قاسمی کو پنجاب کا پریم چند بھی کہا جاتا تھا۔ ان کی ادبی خدمات کو آج بھی سراہا جاتا ہے۔