Friday, May 3, 2024

شارع فیصل پر احتجاج کرنیوالےٹینکرز مالکان کے خلاف مقدمہ درج

شارع فیصل پر احتجاج کرنیوالےٹینکرز مالکان کے خلاف مقدمہ درج
June 3, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں جمعرات کو شارع فیصل پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو یرغمال بنانے والے ٹینکرز مالکان کے خلاف بہادرآباد تھانے میں انسداد دہشت گردی کی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا  ۔ تفصیلات کےمطابق پولیس نے کمر کس لی اہم شاہراہوں کو بند کرنے والوں کو دے دیا سخت پیغام جمعرات کو واٹر ٹینکرز مالکان نے احتجاج کیا اور شارع فیصل کو ٹینکر لگاکر بند کردیا۔ پولیس نے پہلے بات چیت کی اور سمجھایا بجھایا لیکن ٹینکرز مالکان تھے کہ ٹس سے مس نہ ہوئے  مجبوراً پولیس کو انگلی ٹیڑھی کرنا پڑی لاٹھی چارج اور مار دھاڑ کرکے سڑک کھلوادی ۔ احتجاج کرنے والوں کو مار پڑی سو پڑی انہیں سڑک بند کرنے  پر مقدمہ بھی بھگتنا ہوگا جو بہادر آباد تھانے میں  انسداد دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے ۔ سرکارکی  مدعیت میں مقدمے میں واٹر ٹینکرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں طارق، شریف بلوچ،افتخار، ارشد محمود سمیت دیگر29کو نامزد جبکہ 27 کو گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پر احتجاج کے باعث شہر بھر کا ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا  شہریوں کو کئی گھنٹوں تک اذیت کا سامنا کرنا پڑا  آئی جی سندھ نے بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف کو حکم دیا ہے ۔