Tuesday, April 23, 2024

شارجہ کے میدان میں جاوید میاں داد کے تاریخی چھکے کو آج 35 برس مکمل

شارجہ کے میدان میں جاوید میاں داد کے تاریخی چھکے کو آج 35 برس مکمل
April 18, 2021

لاہور (92 نیوز) شارجہ کے میدان میں جاوید میاں داد کے تاریخی چھکے کو آج 35 برس مکمل ہو گئے۔ بھارت کے ساتھ ایشیا کپ کے فائنل میں جاوید نے چیتن شرما کو تاریخی چھکا لگا کر پاکستان کو ایشین چیمپئن بنوایا۔

شارجہ میں پاکستانی لیجنڈ جاوید میاں دادا کے چھکے کو آج 35 سال بیت گئے۔ جاوید میانداد کا تاریخی چھکا 35 سال بعد بھی جہاں شائقین کرکٹ کو یاد ہے وہیں بھارتی بھی اس کو بھول نہیں پائے۔

18 اپریل 1986ء کو شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں ایشیا کپ کے فیصلہ کن معرکے میں روایتی حریف پاکستان کا سامنا بھارت سے ہوا، قومی ٹیم کو آخری گیند پر کامیابی کے لیے چار رنز درکا تھے اور کریز پر باؤلرز کے لیے خوف کی علامت لیجنڈری بلے باز جاوید میاں داد موجود تھے، جاوید نے چتن شرما کی گیند کو گراؤنڈ سے باہر پھینک کر لازوال شہرت حاصل کی۔

جاوید میاں داد کے ساتھ سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کریز پر موجود تھے اور انہوں نے ایک رنز لے کر جاوید میاں داد کو آخری گیند کھیلنے کا موقع دیا تھا۔ توصیف احمد کہتے ہیں، آج کا دن میرے لیے ہمیشہ یادگار رہے گا، انہوں نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز ہونی چاہیے۔

جاوید میانداد نے چھکا لگا کر نہ صرف پاکستان کو فتح دلوائی بلکہ، پاکستان پہلی بار ایشین چیمپئن بھی بنا۔