Tuesday, May 14, 2024

  شارجہ ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ،پاکستان کے دوسری اننگز میں 3وکٹوں پر 146رنز

   شارجہ ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ،پاکستان کے دوسری اننگز میں 3وکٹوں پر 146رنز
November 3, 2015
شارجہ(سپورٹس ڈیسک)شارجہ ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے دوسری اننگز میں تین وکٹوں پر  ایک سو چھیالیس رنز بنا لیے گرین کیپس کو انگلینڈ پر چوہتر رنز کی برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کےمطابق تیسرے روز محمد حفیظ سنچری مکمل ہونے سے صرف تین رن کی دوری جبکہ راحت علی بغیر رن بنائے ناٹ آؤٹ ہیں۔  اظہر علی چونتیس رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک بغیر رن بنائے اور یونس خان چودہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن اور سٹوارٹ براڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ تیسرے روز انگلینڈ نے پہلی اننگز کا خاتمہ پاکستان پر بہتر رنز کی برتری سے کیا۔ پاکستان کے دو سو چونتیس کے جواب میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں تین سو چھے رنز بنائے۔ تیسرے روز شعیب ملک نے تین جبکہ راحت علی، ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ نے ایک ایک شکار کیا۔