Thursday, March 28, 2024

شارجہ میں ٹی 10 لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

شارجہ میں ٹی 10 لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب
December 14, 2017

شارجہ ( 92 نیوز ) مختصر فارمیٹ کی کرکٹ ٹی 10 لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب شارجہ میں منعقد ہوئی ۔ ٹی ٹین کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں سجی ۔ تقریب میں شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ شائقین شوبز سٹارز کی پرفارمنس سے خوب محظوظ ہوئے ۔
ٹی 10 کے تمام کپتانوں کا ایک ساتھ گروپ فوٹو بھی ہوا ۔افتتاحی تقریب میں ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی ۔
چینل  92 نیوز کی ٹیم پنجابی لیجنڈز کل بنگال ٹائیگرز کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی ۔
ملک بھر میں ابھی سے 92 نیوز کی ٹیم پنجابی لیجنڈز کی دھوم مچ گئی ہے ۔ کرکٹ کے دیوانے چوکوں چھکوں کی بارش اور گرتی وکٹوں کے شدت سے منتظر ہیں ۔
پنجابی لیجنڈز کی ٹیم میں ایک سے بڑھ کر ایک سپر سٹار ایکشن میں ہوگا ۔ بلے بازوں اور باؤلروں کے شاندار کمبی نیشن کے باعث پنجابی لیجنڈز کو ایونٹ کی باقی ٹیموں پر سبقت حاصل ہے ۔