Friday, April 26, 2024

شارجہ میں لیجنڈ جاوید میانداد کا تاریخی چھکا 34 برس بعد بھی شائقین کو یاد

شارجہ میں لیجنڈ جاوید میانداد کا تاریخی چھکا 34 برس بعد بھی شائقین کو یاد
April 18, 2020
لاہور (92 نیوز) شارجہ کا کرکٹ گراؤنڈ اور پاکستانی لیجنڈ جاوید میانداد کا تاریخی چھکا، 34 برس بعد بھی جہاں شائقین کرکٹ کو یاد ہے وہیں بھارتی بھی بھول نہیں پائے۔ 18 اپریل 1986 کو شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں ایشیا کپ کے فیصلہ کن معرکے میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان میں زور کا جوڑ پڑا، قومی ٹیم کوآخری گیند پر جیت کے لیے 4 رنز درکار تھے اور کریز پر گیند بازوں کے لیے خوف کی علامت سمجھے جانے والے لیجنڈری بلے باز جاوید میاندا موجود تھے۔ اب بھارتی  فاسٹ باؤلر چتن شرما آخری بال پھینکنے آئے اور جاوید میانداد نے چتن شرما کی گیند کو گراؤنڈ سے باہر پھینک کر لازوال شہرت حاصل کر لی۔ جاوید میانداد نے چھکا لگا کر نہ صرف پاکستان کو فتح دلوائی بلکہ پاکستان پہلی بار ایشین چمپئن بنا۔