Friday, April 26, 2024

شارجہ میں آئینہ پوش رقاصوں کی پرفارمنس، عرب ہکے بکے رہ گئے

شارجہ میں آئینہ پوش رقاصوں کی پرفارمنس، عرب ہکے بکے رہ گئے
July 20, 2015
شارجہ (ویب ڈیسک) سلواکیہ کے آئینہ پوش رقاصوں نے شارجہ کی گلیوں میں پرفارم کر کے شہریوں کو مبہوت کر دیا ۔ رقاصوں نے سر تا پا ایسے لباس زیب تن کر رکھے تھے جنہیں دیکھ کر آئینوں کا گمان ہو تا تھا۔ ان کے چہرے یہاں تک کہ انگلیاں بھی شیشوں میں چھپی ہوئی تھیں اور انہوں نے متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے گلی کوچوں میں عوام الناس کے درمیان اپنے فن کامظاہرہ کیا۔ شہری ان کے لباس اور رقص کو دیکھ کر داد دیئے بغیر نہ رہ سکے اور کئی لوگوں نے تو فنکاروں کے قریب جا کر ان سے بات کرنے کی بھی کوشش کی۔ شہری یہ منظر دیکھ کر حیران بھی ہوئے ایک خاتون کا کہنا تھا کہ یہ بہت عجیب اور بھلا محسوس ہوتا ہے اور اسے تقریبات میں پہنا جا سکتاہے۔ فنکاروں کی ایجنٹ ویرونیکا نے بتایا کہ لباس شیشے کا نہیں صرف دیکھنے میں ایسا محسوس ہوتا ہے جسے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے اور اسے پہن کر صرف نصف گھنٹہ رقص کیا جا سکتا ہے اور ہر پرفارمنس سے کم از کم دس منٹ پہلے اسے پہننا ضروری ہوتا ہے۔