Thursday, March 28, 2024

شارجہ  : عمران جونیئر بھی زخمی ہوگئے

شارجہ  : عمران جونیئر بھی زخمی ہوگئے
October 30, 2015
شارجہ(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی انجریوں کے بھنورسے نہ نکل سکے ،نیٹ پریکٹس میں فاسٹ باؤلر عمران خان جونیئر بھی زخمی ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کےمطابق عمران جونیئر کو نیٹ پریکٹس  کے دوران انجری ہوئی جس کے بعد انہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم ابھی تک انجری کی نوعیت کے بارے میں معلومات نہیں مل سکی ہیں ۔ واضح رہے کہ عمران خان انجری کی وجہ سے اب انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹٰیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں ۔