Thursday, April 25, 2024

شارجہ حکام نے شراب کے نشے میں دھت انڈین ایئرلائن کے پائلٹ کو گرفتار کر لیا

شارجہ حکام نے شراب کے نشے میں دھت انڈین ایئرلائن کے پائلٹ کو گرفتار کر لیا
May 17, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) ائیرانڈیا بھارت کے لیے شرمندگی کا باعث بن گئی، ایک اور پائلٹ کو شراب نوشی کے الزام میں شارجہ میں گرفتار کر لیا گیا۔ ائیر انڈیا کی فلائٹ نو سو چونتیس دہلی کے لیے روانہ ہونا تھی لیکن پائلٹ شراب کے نشے میں دھت تھا جس پر شارجہ حکام نے ٹیسٹ رپورٹ کے بعد اسے گرفتار کر لیا جس پر فلائٹ کو روانہ کرنے کے لیے متبادل پائلٹ کا بندوبست کیا گیا۔ ائیر انڈیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پائلٹ جہاز اڑانے کے لیے فٹ نہیں تھا اس لیے اسے روک دیا گیا اوراس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ پائلٹ کیوں ان فٹ تھا۔ گزشتہ پانچ برس کے دوران ڈیوٹی کے دوران شراب نوشی پر ایک سو پینسٹھ پائلٹ پکڑے گئے۔